اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈیرل کڈل نے کہا ہے کہ ایران کے حملے کے بعد بحرین میں قائم امریکی بحری اڈے پر فوری واپسی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کا ذاتی سامان اب بھی وہاں موجود ہے اور اسے منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کڈل کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز تھیوڈور روزویلٹ بحیرہ عرب میں جارج واشنگٹن کی جگہ تعینات ہوگا۔
امریکی بحریہ کے کمانڈر نے طویل عرصے تک بندرگاہ پر رکے بغیر تعیناتی کے تجربات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آئندہ مشنز میں فوجیوں کے لیے ضروری سامان، خوراک، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق بحرین میں امریکی بحری اڈے کو حملوں کے دوران بھاری نقصان پہنچا ہے، جس میں فوجی تنصیبات، گودام، مواصلاتی ٹاورز اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی شامل ہے۔ بعض رپورٹس میں نقصان کا تخمینہ تقریباً 400 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ